نون لیگ کی پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز

نیوز ڈیسک

حکومت مخالف کثیرالجماعتی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں مسلم لیگ نون نے وضاحت یا غلطی تسلیم کیئے جانے تک پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز دے دی

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا اجلاس اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کی میزبانی اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدرات نون لیگ کے سیکریٹریٹ میں ہوا

اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مولانا عبدالغفور حیدری، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی اور طاہر بزبجو بھی شریک ہوئے

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور پی ڈی ایم کی حکمتِ عملی پر مشاورت ہوئی

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو جاری کیئے گئے شوکاز پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں نے جواب دینے کے بجائے پی ڈی ایم کی تضحیک کی، حالانکہ مولانا فضل الرحمٰن نے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کے لیے کہا تھا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، اب پی ڈی ایم ان دونوں کے بارے میں فیصلہ کرے، نون لیگ کا دونوں جماعتوں کے بارے میں مؤقف واضح ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close