ابراہیم حیدری میں سمندری جزائر بچاؤ تحریک کے زیر اہتمام جاموٹ جیٹی پر ایک جرگہ ہوا
جرگے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی جس نے متفقہ طور پر جزائر کے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف فیصلہ دیا
جزائر بچاؤ تحریک نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ غاصبانہ آرڈیننس فوراً واپس لیا جائے، بصورتِ دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا
جرگے میں پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ، سہیل جاموٹ، ایم پی اے محمود عالم جاموٹ، جان عالم جاموٹ، انڈیجینس رائٹس الائنس کے سید خدا ڈنو شاہ ، گل حسن کلمتی اور علاقہ معززین نے شرکت کی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 اکتوبر کو صبح دس بجے کشتیوں کی ایک ریلی ڈنگی اور بھنڈار تک نکالی جائیگی ، ڈنگی پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا
فیصلے کے مطابق اس ریلی میں ماہی گیروں کے علاوہ سمندری جزائر بچاؤ تحریک میں شامل تمام سیاسی، سماجی تنظیموں کے ممبران ،سول سوسائٹی، ادیب ، دانشور، سیاسی پارٹیوں کے سربراہان و ممبران اور قوم پرست تنظیمیں شریک ہونگیں