ڈاکٹر عشرت کی سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کی یقین دہانی

نیوز ڈیسک

وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا

انہوں نے یہ یقین دہانی گزشتہ روز آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل کے وفد کو ایک ملاقات میں کرائی. یہ ملاقات سرکاری ملازمین کی طرف سے کئی دن سے جاری احتجاج کے بعد ہوئی. احتجاجی ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے.

وفد نے ڈاکٹر عشرت حسین کو وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پائی جانے والی تفریق کو ختم کیا جائے اور سیکرٹریز کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 120 فیصد اضافہ کیا جائے

ملازمین کا کہنا تھا کہ آٹا ، چینی ، ادویات ، اشیائے خورد و نوش اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ضروریاتِ زندگی کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں.

ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ہوشربا مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کو دسمبر میں عارضی ریلیف دیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close