روسی گیس پائپ لائن اور یورپ سے متعلق ٹرمپ کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی

واشنگٹن: یورپ میں توانائی کے بحران سے متعلق خدشات جرمنی کے اس اعلان کے بعد اور دگنے ہوگئے ہیں جس میں اس نے Nord Stream 2 گیس پائپ لائن کی سرٹیفیکیشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’دی نیشنل فائل‘ کے مطابق جرمنی کے اس اعلان کے بعد، امریکہ نے بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے گیس پائپ لائن پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہی امریکی صدر جو بائیڈن تھے جنہوں نے 2021 میں نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن پر ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیوں کو تحلیل کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں جرمنی کے روس سے کیے گئے گیس پائپ لائن پر معاہدے سے متعلق کہا تھا، ’یہ ایک خوفناک غلطی ہے جو جرمنی کرنے جارہا ہے، ایک خوفناک منصوبہ جو اس وقت انجام پذیر ہونے جا رہا ہے کہ جب آپ جرمنی سے اربوں ڈالر روس کے خزانے میں ڈالیں گے اور اس کی طاقت میں مزید اضافہ کریں گے‘۔

ٹرمپ نے جرمنی کے ’خوفناک‘ جغرافیائی سیاسی نتائج اور روسی ایندھن پر یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے انحصار کے خلاف تنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی نیٹو کو خطرے میں ڈالتے ہوئے روس کی اپنی طاقت اور دائرہ اثر کو بڑھانے میں اس کی مدد کررہا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ آپ امن کے لیے کسطرح بزور طاقت کام کرسکتے ہیں جب کسی کے پاس آپ سے زیادہ طاقت ہو۔ آپ نے اپنی تمام طاقت کھودی ہے۔ میرے خیال میں یہ جرمنی کے لیے بہت برا ہے، یہ جرمن عوام کے لیے بہت برا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ نیٹو کے لیے بھی اچھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close