سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ّویب ڈیسک

ریاض _ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدرولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہےجس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

سعودی ولی عہد نے یوکرائن کے معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یوکرائن تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کی۔

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں اور پیدوار کے حوالے سے استحکام پر بھی گفتگو ہوئی ۔

جس پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ خواہش ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رہے تاہم سعودی عرب اوپیک پلس معاہدے پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close