امريکا ميں طوفان سيلی نے تباہی نچا دی، لاکھوں افراد متاثر

نیوز ڈیسک

امريکا ميں طوفان سيلی نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔ کٹیگری ٹو کے طوفان سے رياست الاباما ميں سيلاب آگيا ہے. سیلاب کی وجہ سے رہائشی علاقے دو فٹ سے بھی زائد پانی ميں ڈوب گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق امريکا ميں سمندری طوفان سيلی سے ساحلی رياستوں کو کافی نقصانات سہنا پڑے ہیں۔  سب سے زيادہ رياست الاباما کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جہاں رہائشی علاقے سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ پانچ لاکھ صارفين بجلی سے محروم ہو گئے ہيں

متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد  الاباما کے گورنر  کے آئيوی جا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں کی صورتحال بہت بری ہے

واضح رہے کہ کیٹیگری ٹو کے اس طوفان سیلی سے رياست فلوريڈا ميں بھی شديد بارشيں ہوئی ہیں جس سے کئی مقامات پر گہرا پانی جمع ہوگیا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہو کئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق طوفان نے اب جارجيا اور جنوبی و شمالی کيرولینا کی جانب رخ کر لیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close