اسرائیل کو تسلیم کرو ،امریکہ نے سوڈان کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

ویب ڈیسک

امریکہ نے سوڈان کو اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے

سعودی میڈیا نے سوڈان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن نے سوڈان کو اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے لئے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ سوڈان کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ الٹی میٹم امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے دیا گیا ہے

سوڈان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوڈان کو دہشتگردوں کی لسٹ سے نکالنے اور تعلقات کی برقراری کے لئے امریکہ اور سوڈان کے مابین مذاکرات تعطل سے دوچار ہوئے ہیں۔ سوڈان گزشتہ ایک سال سے اس کوشش میں ہے کہ اس کا نام امریکہ کی بلیک لسٹ سے نکل جائے اور امریکہ اسے نام نہاد دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دے

سوڈان پر اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے لئے امریکا کا دباؤ ایسے وقت  میں جاری ہے کہ جب سوڈان کی ‘مجمع فقہ اسلامی’ نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کو حرام قرار دیا ہے

واضح رہے کہ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 13 اگست کو باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے، اس کے علاوہ گزشتہ دنوں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر امریکہ نے سعودی عرب سے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close