بائیس برس تک قدیم گاڑی میں دنیا گھومنے والا خاندان گھر پہنچ گیا

ویب ڈیسک

بیونس آئرس – شوق کا کوئی مول نہیں اور اپنی خواہش کی تکمیل میں انسان وہ کچھ کر جاتا ہے جس کا تصور بھی ناممکن ہوتا ہے۔ یہی ولولہ اور جنون حضرت انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے

ایسے ہی جنون میں مبتلا ارجنٹائن کا ایک جوڑا 1928ع کی ماڈل کی کار میں دنیا کے ایک سو دو ممالک کا چکر لگاکر بائیس سال بعد واپس اپنے گھر پہنچ گیا

دنیا کی اس سیر کے دوران جوڑے کے چار بچے ہوئے، جو گھر پہنچتے پہنچتے جوان ہو گئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے ایک خاندان نے 25 جنوری 2000ع میں ایڈوانچر کا آغاز کیا تھا، جس کا ہدف دنیا بھر کا چکر لگانا تھا

سفر کا آغاز شادی شدہ جوڑے نے کیا تھا لیکن گھر واپسی چار نوجوان بچوں کے ساتھ ہوئی

پانچ براعظموں کے ایک سو دو ممالک کا چکر لگانے والے خاندان نے کُل تین لاکھ باسٹھ ہزار کلومیٹر سفر طے کیا اور واپس اس مقام پر پہنچے جہاں سے بائیس سال قبل اس سفر کا آغاز کیا تھا

تریپن سالہ ہیرمن اور اکیاون سالہ سینڈریلیا سفر کے آغاز کے وقت نوجوان تھے اور اس سفر کے دوران ان کے چار بچے بھی ہوئے، جن کی عمریں گھر پہنچتے پہنچتے 19، 16، 14 اور 12 سال ہوچکی ہیں

جوڑے کی پہلی اولاد امریکا، دوسری ارجنٹائن واپسی پر، تیسری کینیڈا اور چوتھی اولاد آسٹریلیا میں ہوئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close