متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی علی راشد پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ علی راشد پڑھے لکھے منتخب نمائندے رہے ہیں اور یہ ایم کیو ایم پاکستان کے ان لوگوں میں شامل ہیں جن پر کوئی الزام نہیں
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ یہ آخری شمولیت نہیں ہے، 18 اکتوبر سے پہلے مزید لوگ بھی شامل ہونگے
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی بتایا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی میں مزید سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز شامل ہو رہے ہیں
سعید غنی نے کہا کہ نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ نیب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آصف علی زرداری نہ پہلے کبھی گھبرائے نہ اب گھبرائیں گے۔ چیئرمین نیب نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر کے ہماری بات کو درست ثابت کیا کہ یہ گٹھ جوڑ ہے.