بائیک والے ہوشیار باش، سائیڈ مرر نہ لگانے پر جرمانہ ہوگا

نیوز ڈیسک

کراچی : موٹر سائیکل والے اب ہوشیار ہو جائیں، سندھ حکومت نے بائیک کے سائیڈ گلاس نہ لگانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے جلد قانونی شکل دے دی جائے گی

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کرے گی اس ضمن میں مجوزہ ترامیم تیار کرلی گئیں ہیں جسے منگل کو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا

مجوزہ ترمیم کے مطابق موٹر سائیکل میں سائیڈ گلاس نہ لگانے پر موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا جائے گا، یہ اقدام موٹر سائیکل کے حادثات کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر سائیکلوں میں سائیڈ گلاسز لازمی طور پر لگانے کا قانون صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگا۔ اس طرح ٹریفک پولیس کو موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایک اور مد میں چالان کا اختیار بھی مل جائے گا

اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 60 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں موجود ہیں۔ لازمی سائیڈ گلاس قانون کی عمل داری سے ٹریفک پولیس کو ماہانہ لاکھوں روپے چالان کی مد میں حاصل ہونے کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close