کراچی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ

نیوز ڈیسک

برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم ممکنہ طور پر سندھ  میں بھی رپورٹ ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والے 12 مسافروں کے 12 سیپملز وصول کرلیے ہیں جن میں سے 6 سیمپلز میں کورونا مثبت آیا ہے. ان میں 3 افراد ایسے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے

محمکۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق جینوٹائپنگ کی پہلے مرحلے میں یہ وائرس برطانیہ کے نئے کورونا وائرس سے مماثلت رکھتا ہے، ان سیمپلز کو ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے سے گزارا جائے گا اور یو کے سے واپس آنے والے مسافروں کے رشتہ داروں اور ان سے متعلقہ دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے

ترجمان محکمۂ صحت سندھ نے مزید کہا کہ 3 مسافروں میں برطانیہ کے نئے وائرس کی تشخیص 95 فیصد ہوئی ہے، تاہم ان کو ایک بار پھر ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔ جب کہ  متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close