ایک پنسل کی کہانی (پاؤلو کوئلو)

ترجمہ: اَمَر گُل

ایک لڑکا اپنی دادی کو خط لکھتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ ایک موقع پر اس نے پوچھا: "کیا آپ اس کے بارے میں کوئی کہانی لکھ رہی ہیں، جو ہم نے کیا ہے؟ کیا یہ میرے متعلق کوئی کہانی ہے؟”

اس کی دادی نے خط لکھنے سے ہاتھ روک لیا اور اپنے پوتے سے کہا، "میں در حقیقت تمہارے بارے میں لکھ رہی ہوں ، لیکن ان الفاظ سے بھی زیادہ اہم وہ پینسل ہے، جو میں استعمال کر رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جب تم بڑے ہوجاؤ گے، تو تم بھی اس پنسل جیسا بننا پسند کرو گے۔’

حیرت اور دلچسپی سے لڑکے نے پنسل کی طرف دیکھا۔ ‘اس میں ایسی کوئی خاص بات دکھتی تو نہیں، یہ تو بالکل ویسی ہی ہے جیسی ایک عام پینسل ہوتی ہے۔‘

"یہ تو اس بات پر منحصر ہے کہ تم چیزوں کو کس طرح دیکھتے ہو۔ اس میں پانچ ایسی خوبیاں ہیں، جن کو اگر تم خود میں پیدا کر لو تو تم ایک ایسے شخص بن جاؤ گے، جو دنیا کے ساتھ ہمیشہ امن اور سکون سے رہتا ہے۔”

"پہلی خوبی، تم بہت کچھ کرنے کے اہل ہو ، لیکن تمہیں کبھی بھی یہ نہیں بھولنا چاہئے، کہ ایک ایسا ہاتھ بھی ہے، جو ہمیشہ تمہارے قدموں کی رہنمائی کرتا ہے۔ ہم اس ہاتھ کو خدا کہتے ہیں ، اور وہ ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق ہماری رہنمائی کرتا ہے۔”

” دوسری خوبی، جب اس کا لکھنے والا حصہ گِھس جاتا ہے، تو ہمیں لکھنا چھوڑ کر ایک شارپنر استعمال کرنا پڑتا ہے، اس سے پنسل کو تھوڑی سی تکلیف ضرور پہنچتی ہے ، لیکن اس کے بعد ، وہ زیادہ تیز ہو کر دوبارہ لکھنے کے قابل بن جاتی ہے۔ لہٰذا تمہیں بھی لازمی طور پر کچھ تکالیف اور دکھ برداشت کرنا سیکھنا چاہئے ، کیونکہ وہ تمہیں ایک بہتر انسان بنائیں گے۔”

"تیسری خوبی، پنسل ہمیشہ ہمیں کسی غلطی کو مٹانے کے لئے ایک ربڑ استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی کسی غلطی کو سدھارنے میں کوئی برائی نہیں ہے، یہ بات ہمیں ہمیشہ انصاف کی راہ پر گامزن رکھنے میں مدد کرتی ہے.”

"چوتھی خوبی، پنسل میں جو چیز واقعی اہمیت رکھتی ہے وہ اس کی باہر کی لکڑی نہیں بلکہ اندر کا گریفائٹ ہے۔ لہٰذا اہم یہ ہے کہ تمہارے اندر کیا ہے؟ ہمیشہ اس پر توجہ دو، جو کچھ تمہارے اندر ہو رہا ہے.”

"اور آخر میں ، پنسل کی پانچویں خوبی، یہ ہمیشہ نشان چھوڑتی ہے۔  بلکل اسی طرح ، تمہیں بھی یہ جان لینا چاہئے کہ تم زندگی میں جو کچھ کرتے ہو، وہ ایک نشان چھوڑ جائے گا ، لہذا اپنے ہر عمل میں اس سے آگاہ رہنے کی کوشش کرو.”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close