رواں سال کالج میں داخلے سے محروم طلباء میرٹ کی بنیاد پر بغیر کلیم فارم جمع کرائے من پسند کالج میں داخلہ لے سکیں گے
88 کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لئے درخواستوں کی آن لائن وصولی 13 اکتوبر کو مکمل ہوگئی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مرکزی داخلہ پروگرام 2020ع عبدالحمید چنڑ نے کہا ہے کہ مرکزی داخلہ پروگرام 2020ع کے تحت کراچی کے کل 88 کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ اور طالبات کے گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لئے درخواستوں کی آن لائن وصولی 13 اکتوبر تک مکمل ہوگئی ہے
داخلہ کے لئے 99588 درخواستیں موصول ہوئیں. تمام گروپ میں داخلوں کے لئے پلیسمنٹ لسٹوں کا اجراء کر دیا گیا ہے.
اعلامیے کے مطابق کالجوں کے پرنسپل ان طلبا و طالبات کو داخلہ دے سکتے، جو کالج میں بغیر کلیم انٹر کے داخلوں کے لئے آ رہے ہیں
کلیم ان طلبہ و طالبات کے لیے لازمی ہوگا جو سندھ کے پانچ بورڈ کے علاوہ دیگر بورڈز مثلاً او لیول، ٹیکنیکل بورڈ، آغاخان بورڈ فیڈرل اور ملک کے دیگر بورڈز کے علاوہ اور بیرون ملک سے میٹرک یا اس کے مساوی امتحان پاس کرے کر کے آئے ہوں، ان کے لئے 37 کلیم سینٹر قائم کیے گئے ہیں.
اس طرح کالجوں کے پرنسپلوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایسے تمام طلبہ و طالبات جو ان کے پاس داخلوں کے لیے آئیں، انہیں طلبہ کو داخلہ دینے کا اختیار ہے.