یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرارکا چینل بند کردیا

ویب ڈیسک

کیلیفورنیا – ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کر دیا ہے. یو ٹیوب کی جانب سے اس اقدام کا جواز ”یہود مخالف لیکچرز“ بتایا گیا ہے

سوشل میڈیا پر ان دنوں ڈاکٹر اسرار احمد کے یوٹیوب چینل کی خبر وائرل ہے

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو ‘نفرت انگیز اور تشدد’ سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے

واضح رہے کہ یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی لابی کے ایک اخبار میں ڈاکٹر اسرار احمد کے خلاف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا ہے

ڈاکٹر اسرار کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً تیس لاکھ ہے، جبکہ ان کے لیکچرز کو سننے اور پسند کرنے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے

30 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والے یوٹیوب چینل پر ڈاکٹر اسرار احمد کے مختلف بیانات اور خطبات موجود تھے، جس میں دینی، دنیاوی، جغرافیائی لحاظ سے اور پاکستان کے حوالے سے مواد موجود تھا

اسلامی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کے چاہنے والے یوٹیوب کے اقدام پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ اسلام کے عظیم اسکالر ہیں، جنہوں نے کبھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی اور اپنے پیروکاروں کو تعلیم حاصل کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کی تلقین کی

تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیا

اپنے بیان میں تنظیم اسلامی نے اس عمل کو شرمناک بھی قرار دیا

اُنہوں نے کہا کہ لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویورز کا حامل یہ عالمی شہرت یافتہ یوٹیوب چینل اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں روزِ اوّل سے کھٹکتا تھا

شجاع الدین شیخ نے کہا کہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر جھوٹے عذر تراش کر بارہا اس پر پابندی لگانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close