12ویں سالانہ کینو فیسٹیولKinofestival "لائٹ آف دی ورلڈ” کی جیوری نے پاکستانی دستاویزی فلم "اسٹیشن آف لائف” کو Honorable Mentionسے نواز دیا، یہ قولیوں کی زندگیوں کے بارے میں ایک مختصر مشاہداتی فلم ہے۔اس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر، شعیب عادل اور سید اویس علی ہیں، جبکہ سینماٹوگرافی عائشہ بی نے کی ہے۔ دستاویزی فلم کے ہدایتکار،خالد حسن خان ہیں۔
Station of Life "اسٹیشن آف لائف” یا زندگی کا اسٹیشن، فلم ساز کے مطابق "ایک دوربین فلمسازی کےعمل کا نچوڑ ہے، جس میں فلمسازی کے دوران ، کم سے کم دخل اندازی کے ساتھ، ایک مشاہداتی دستاویزی فلم بنائی جاتی ہے، اس ڈاکومنٹری میں ان محنتی ہمال کرنے والے مزدوروں کے دن بھر کے معمولات کا، ایک مناسب فاصلے سے جائزہ لیا گیاہے۔ا س تکنیک میں، ایک تفصیلی نقطہ نظر کے ساتھ، سخت جان قلیوں کی دل چھونے والی تصویر کشی شامل ہے، جسےٹیلی فوٹوعدسوں کی مدد سے، ایک مودبانہ فاصلہ برقرار رکھتے ہوئےعکسبند کیا گیا ہے”۔ اس مختصر دستاویزی فلم میں بنیادی طور پر کراچی کنٹونمنٹ اسٹیشن پر قلیوں کی شب وروز کی کھٹن محنت کو فلمایا گیا ہے ،جو دن بھر مشت بھر پیسوں کی خاطر، خون پسینہ ایک کرتے ہیں۔ اپنی جسمانی مشقت کو، دن رات عرق ریزی کر کے، سینچنے کے عوض، انہیں قلیل اجرت ملتی ہے، جس میں ریلوے کے مقرر کردہ ٹھیکہ داروں کا بڑا حصہ شامل ہوتا ہے۔ ان قلیوں میں سے زیادہ تر تجارتی یا سفری ، بوجھ اٹھانے والے مزدور، اسٹیشن پہ نصب بنچوں یا پلیٹ فارم پر ہی تھکن سے چور ہو کر سو جاتے ہیں، جن کے لیے ریلوے کے محکمہ کی جانب سے مہیا کردہ ،کوئی سہولت یا پناہ گاہ کبھی میسرنہیں کی گئی۔ ان حمالوں کی اکثریت، یا تو شمالی علاقہ جات سے آئے، نوجوان مزدوروں یا پھر سندھ اور پنجاب کےعمر رسیدہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے، جو پاکستان کے طول و عرض سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے پاس اپنی گزربسر اور اپنے خاندانوں کی کفالت کرنے کے لیے،مسافروں یا ریلوے کے ذریعہ سامان کی ترسیلات کا بھاری بوجھ اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔
کینو فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کے روحانی، اخلاقی اور جمالیاتی شعور کو بیدار کرنا ہے۔ فیسٹیول کا اہتمام روسی آرتھوڈوکس چرچ کے رائبنسک ڈائوسیز اور نیشنل کاپی رائٹ ہولڈرز سپورٹ فنڈ، ماسکو، مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔ حالیہ، بارہویں سالانہ "لائٹ آف دی ورلڈ”Light of the World ، دوھزار بائیسں، كےایڈیشن کو، روسی فیڈریشن کے صدرکی جانب سے، فنڈ برائےسول سوسائٹی کی ترقی کے لیے، صدارتی گرانٹ کی بدولت ترتیب دیا گیا۔
اس فلمی میلہ کا انعقاد ہرسال، یاروسلاول کی انتظامیہ اور "روسی کرانیکل” یاروسلاول، رائبنسک، "جدید آرتھوڈوکس آرٹ اینڈ پینٹنگ گیلری” میں کرتے ہیں۔ کینو فیسٹیول کی جیوری میں، چئیرمین، بشپ آف رائبنسک اور ڈینیلووسکی وینیامین کے ساتھ، آرمینیا، بیلاروس، اٹلی اور یوکرین کے نامور ججز، فیسٹول کی جیوری میں شامل ہیں۔