بھارت میں چور پورا پُل ہی چوری کر کے لے گئے

ویب ڈیسک

بہار – بھارت کی ریاست بہار میں سرکاری ملازمین کا روپ دھارے کباڑیوں کے ایک گروہ نے ساٹھ فٹ طویل لوہے کا پُل چُرا لیا

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس افسر سبھاش کمار نے بتایا کہ ’چور محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے حلیے میں آئے تھے۔‘

پولیس کے مطابق چور مکمل تیاری کے ساتھ آئے تھے اور بڑی گاڑیوں کے علاوہ لوہے کو کاٹنے کے لیے بلڈوزر اور گیس کٹرز بھی لائے تھے۔

چوروں نے تین دن لگا کر تمام کارروائی مکمل کی اور پانچ ٹن لوہا لے کر فرار ہوگئے

پولیس نے بتایا کہ سرکاری افسران کا روپ دھارے چوروں نے مقامی محکمے کے ملازمین سے بھی مدد لی اور دن کی روشنی میں پل کا ملبہ لے کر چلے گئے

بھارتی نیوز ویبسائٹ ’دا پرنٹ‘ نے محکمہ آبپاسی کے انجینیئر ارشد کمال شمشی کے حوالے سے کہا کہ گاؤں والوں نے اطلاع دی تھی کہ کچھ افراد پرانے اور خستہ حال پل کو اُکھاڑ رہے ہیں

ساٹھ فٹ طویل اور بارہ فٹ اونچا پل چور آہستہ آہستہ اُکھاڑتے رہے لیکن اچانک ایک دن اس پچاس سالہ پرانے پل کے غائب ہوجانے سے گاؤں والے حیران ہو کر رہ گئے

لوہے کا یہ پُل سال 1972 میں ایک کنال کے رقبے پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن پانچ سال قبل اس کی جگہ ایک متبادل پل بنایا گیا جو اب عوام کے استعمال میں ہے

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری ابھی تک عمل میں نہیں آئیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close