پاکستانی انجینئر ثاقب سجاد نے بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی انجینئر ثاقب سجاد نے ایسوسی ایشن آف انرجی انجینئرز (اے ای ای) کے تحت بین الاقوامی ایوارڈ برائے انرجی انوویٹر اپنے نام کر لیا ہے۔ ثاقب سجاد نے پروجیکٹس میں توانائی کی اصلاح کی یقین دہانیوں کے مربوط ماڈل پر مبنی تصور متعارف کرایا، جس کے نتیجے میں اوپیکس اور کیپیکس میں کمی واقع ہوئی
واضح رہے کہ ثاقب سجاد اس سے قبل 2016ع میں مشرق وسطیٰ کے لئے انرجی انجینئر آف دی ایئر ایوارڈ ، 2017ع میں آئی ای پی نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ اور 2019 میں بہترین کارکردگی کاایوارڈ بھی جیت چکے ہیں
ثاقب سجاد ویسٹ ہیٹ ریکوری، آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں قابل تجدید توانائی کے انضمام، ڈیجیٹلائزیشن ڈرائیو کے حصے کے طور پر متحرک توانائی کے استعمال کے معاملات پر سرگرم عمل ہے۔