چینی 120 روپے کلو ہوگئی، پٹرولیم مصنوعات 6 سے 8 روپے مزید مہنگی ہونے کا امکان

نیوز ڈیسک

کراچی : چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی یے، ملک کے بیشتر علاقوں میں ایک کلو چینی کی قیمت 120 روپے تک ہو گئی

جبکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 6 سے 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرکے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں. یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت  میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٓٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پندرہ روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں   12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا

ادھر حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کردی، اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین کیلئے کی گئی ہے

دوسری جانب ادارۂ شماریات کی جانب سے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت فروخت کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ جن کے مطابق سرکار کی مقرر کردہ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے ہے جو اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے.

کراچی، کوئٹہ، خضدار، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور گوجرانولہ میں بھی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔

پشاور اور بنوں میں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد میں چینی 115 اور اسلام آباد میں 110 روپے فی کلوتک فروخت کی جا رہی ہے. لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں چینی 90 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ  ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو تک ہے

پاکستان بیور و آف شماریات کے مطابق رواں ہفتے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تجزیہ کیا گیا ، احساس اعشاریوں کے مطابق مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد رہی

چینی ، مرغی ، انڈے ، آلو ، ٹماٹر ،خودرنی و سرسوں کا تیل ، ایل پی جی ، بجلی مہنگی ، پیاز ، کیلے، دال مونگ ، لہسن سستا ہوا

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 11.42فیصد ، آلو 6.05فیصد ، چینی 3.74فیصد ، انڈے 3.16فیصد ، سرسوں کا تیل 1.39فیصد ، مرغی 1.09فیصد ، خودرنی تیل 1.08فیصد ، ایل پی جی 3.89فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں 2.98فیصد اضافہ ہواجبکہ پیاز کی قیمت میں 5.49فیصد ، کیلے 3.51فیصد ، دال مونگ 0.80فیصد اور لہسن کی قیمت میں 0.38فیصد کمی ہوئی

گزشتہ سال اس ہفتے کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں سرسوں کا تیل 47.88فیصد ، گھی 44.61فیصد، خوردنی تیل 42.30فیصد ، سرخ مرچ 33.43فیصد، مرغی 31.52فیصد ، لہسن 24.37فیصد ، ایل پی جی 80فیصد ، بجلی 65.91فیصد ، پیٹرول 32.22فیصد ، ڈیزل 28.91فیصد اور صابن کی قیمت میں 27.98فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ برس کے مقابلے میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، پیاز، دال مونگ ، آلواور دال ماش شامل ہیں

اس طرح یہ لگاتار چوتھا ہفتہ ہے، جس میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے  ستمبر میں ہفتہ وار مہنگائی کی زیادہ سے زیادہ شرح 1.3 فیصد رکارڈ کی گئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close