جرائم کی دنیا سے اکثر و بیشتر حیران کن خبریں اور واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ رونما ہوا جس پر یقین کرنا بھی مشکل لگتا ہے
واقعے کے مطابق پولیس کے تفتیشی افسران نے ایک خاتون کے قتل کا معمہ حل کرنے کا کریڈٹ ایک پالتو بطخ کا دیا ہے، جو ان تفتیش کاروں کو اس خاتون کی لاش تک لے گئی جو لاپتہ تھیں اور کہا جا رہا ہے تھا کہ انہیں مبینہ طور پر ان کی پوتی نے قتل کیا
سال 2020ع میں لاپتہ ہونے والی نائلی سلوین اگر زندہ ہوتیں تو اس سال ان کی عمر 93 برس ہوچکی ہوتی۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ان کی پوتی اور پوتے سے تفتیش جاری ہے
بنکومب کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے 21 اپریل کو اپنے ایک اعلامیے میں بتایا کہ ملزمان کی شناخت چھیالیس سالہ انجیلا ومسلے اور پچاس سالہ مارک ایلن بارنس کے نام سے ہوئی ہے۔ ان پر دادی کی موت میں فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا
دونوں ملزمان دسمبر 2020ع کے وسط سے حراست میں ہیں اور ان پر 2021ع میں کئی جرائم کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم پولیس لاپتہ خاتون کے قتل کا الزام عائد کرنے میں ناکام رہی
لیکن بالآخر اس ماہ کے اوائل میں 14 اپریل کو ایک ایسی ڈرامائی پیش رفت ہوئی ، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا
شمالی کیرولائنا کے شہر کینڈلر میں ایک پالتو بطخ اپنے مالکان کے گھر سے بھاگی اور عین اس وقت ایک ٹریلر کے نیچے چلی گئی، جب وہاں پولیس تحقیقات کر رہی تھی
ولوس نیوز 13 کی رپورٹ کے مطابق پرندے کو بچانے کی کوششوں میں بطخ کا مالک اس کنٹینر تک پہنچ گیا، جس میں دادی کی لاش تھی
بنکومب کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے سارجینٹ مارک واکر نے ٹی وی اسٹیشن کو بتایا کہ ’اگر میرے بس میں ہوا تو میں اس بطخ کو تمغہ دوں ہوگا۔‘
افسران نے کہا کہ ’ان کے پاس خاتون کے قتل کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔‘ لیکن ان کا خیال ہے کہ نائلی سلوین کی موت کو ’متعدد‘ برس بیت چکے ہیں
سلیوان کی گمشدگی کو فوری طور پر ’مشتبہ‘ سمجھے جانے کے بعد شیرف کے دفتر نے کیس کھول دیا تھا
سراغ رسانوں نے سلوین کی کہیں بھی موجودگی کے نشانات کو تلاش کرتے رہے اور انہوں نے مختلف مقامات پر تلاشی کے متعدد وارنٹ جاری کیے تھے
ان کا خیال ہے کہ سلوین کو کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور پھر ان کی لاش اس جگہ لائی گئی جہاں سے ان کی باقیات ملی ہیں
تفتیش کے دوران انہیں پتہ چلا کہ انجیلا ومسلے اور مارک ایلن بارنس نے مبینہ طور پر دادی کو ملنے والے چیک وصول کیے اور ان کی ادویات کے نسخے بھی لکھتے رہے
پولیس نے اپنے فیسبک بیان میں کہا کہ پہلے تو ان پر جانوروں پر ظلم اور منشیات رکھنے سمیت مختلف الزامات عائد تھے، لیکن 20 دسمبر 2021 سے مارک ایلن بارنس پر قتل چھپانے کا الزام عائد کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ پر یہی الزام سات جنوری 2021 کو عائد کیا گیا
مارچ 2021 میں اس جوڑے پر منشیات کے متعلق مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں دھوکہ دہی یا جعلسازی کے ذریعے مواد حاصل کرنا اور ہیروئن یا افیون کی اسمگلنگ شامل ہیں
افسران کی جانب سے پوسٹ مارٹم، ’لاش کے مشاہدات کرنے اور عملے سے بات کرنے‘ کے بعد دونوں پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا
پولیس ابھی تک یہ تعین نہیں کرسکی کہ سلوین کو کیسے اور کب قتل کیا گیا۔ وہ آزادانہ تحقیقات اور طبی معائنے کے بعد سرکاری سطح پر موت کی وجہ بتائیں گے.