ماں سے وعدہ کیا تھا کہ یہ آخری لڑائی ہے، ناقابلِ شکست فائٹر خبیب نے مکسڈ مارشل آرٹس کو الوداع کہہ دیا

ویب ڈیسک

مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے اپنے پورے کیریئر میں ناقابلِ شکست رہنے والے فاتح خبیب نورماگومیدوف نے اپنے والد اور کوچ کے کورونا کے باعث انتقال کر جانے کے بعد مکسڈ مارشل آرٹد(ایم ایم اے) ریسلنگ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2008ع سے کیریئر کا آغاز کرنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے سبو ظہبی میں ہونے والی اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیتھجے کو دوسرے ہی ہاف میں مات دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

یہ خبیب کے 12 سالہ کیریئر کے دوران  پہلا میچ تھا، جسے عالمی چیمپئن نے اپنے والد، جو ان کے استاد اور کوچ بھی تھے، کے بغیر کھیلا تھا۔

والد کی کمی کے شدید احساس سے مغلوب آنسوؤں سے بھری آنکھوں کے ساتھ انہوں نے میچ کے فوری بعد مسکڈ مارشل آرٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

32 سالہ مارشل آرٹ چیمپئن نے امریکی مخالف کو دوسرے ہاف میں ہی پسپا کردیا اور اپنے دستانے اتار کر رکھ دیئے اور کہا کہ یہ یو ایف سی میں میری آخری لڑائی ہے

ﺧﺒﯿﺐ ﻧﮯ ﮐﯿﺮﯾﺌﺮ ﻣﯿﮟ 29 ﻓﺎﺋﭩﺲ ﻟﮍﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﺟﯿﺘﺎ، ﺍٓﺧﺮﯼ ﻣﯿﭻ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ وہ ﻧﺎﻗﺎﺑﻞِ ﺷﮑﺴﺖ ﺭہے

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نور ماگومیدوف نے بتایا کہ والد کی موت کے بعد مجھے میچ کھیلنے کے لیے اکیلے آنا پڑا، جو بہت تکلیف دہ ہے اس لیے میں نے پہلے ہی اپنی والدہ سے اس میچ کے بعد یہ کہہ کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کی اجازت لے لی تھی کہ یہ میری آخری لڑائی ہے.

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں مارشل آرٹ چیمپئن  کے والد اور کوچ عبد الناپ نورماگومیدوف کووڈ 19 کے باعث انتقال کرگئے تھے

خبیب نورماگومیدوف 20 ستمبر 1988 کو روس کے جدید داغستان کے ضلع کیزیلیورٹووسکی کے گاؤں کیروال میں پیدا ہوئے تھے ، وہ بچپن میں ریاستی دارالحکومت مخاچ کالا اور پھر یوکرین چلے گئے تھے جہاں انہوں نے کامبیٹ ڈوبرو میں تربیت حاصل کی۔

اس کے والد کا کنبہ سلیمڈسکی ضلع سلڈ سے کیروول منتقل ہوا تھا ، جہاں اس کے والد نے اپنی دو منزلہ عمارت کے زیریں منزل کو ایک جم میں تبدیل کردیا تھا۔ خبیب اپنے بہن بھائیوں اور کزنوں کے ساتھ گھر میں بڑا ہوا۔ مارشل آرٹس میں اس کی دلچسپی جم میں طلباء کی تربیت دیکھنے سے شروع ہوئی

داغستان میں بہت سے بچوں کی طرح اس نے چھ سال کی عمر میں ہی اپنے والد عبد الناپ نورماگومیدوف کے زیر سرہرستی کشتی کا آغاز کیا ۔ ان کے والد آرمی کے ایک منجھے ہوئے اور تجربہ کار کھلاڑی تھے، ان کے والد نے بھی جوانڈو اور سمبو میں فوج میں تربیت سے قبل چھوٹی عمر ہی سے کشتی لڑی تھی۔ 2001 میں ، اس کا کنبہ مخاچ کالا چلا گیا۔ وہاں ، انہوں نے 12 سال کی عمر میں ، ریسلنگ کی تربیت حاصل کی ، اور 15 سال کی عمر سے ہی انہوں نے جوڈو کی تربیت شروع کی۔ 17 سال کی عمر کے بعد ، اس نے اپنے والد کے تربیت میں لڑاکا سمبو کی تربیت شروع کی۔

خبیب کے مطابق ، ریسلنگ سے جوڈو کی طرف منتقل ہونا مشکل تھا ، لیکن ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ جی آئی جیکٹ میں مسابقت کے عادی ہوجائیں۔ مخلوط مارشل آرٹس پر اپنی توجہ مرکوز کرنے سے پہلے ، خبیب اپنی جوانی میں اکثر سڑکوں پر لڑائی لڑتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close