اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

ویب ڈیسک

اسلام آباد: جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج صبح گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کےعلاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہنے کی توقع ہے

آندھی اور تیز ہواؤں سے کمزور اسٹرکچرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جبکہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close