بغداد: عراق کے مختلف علاقوں میں مٹی کے شدید طوفان سے ایک شخص ہلاک اور5ہزارافراد سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔
عراق کی وزارت صحت کے مطابق عراق کے مختلف شہرگرد کے شدید طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔یہ ایک ماہ میں عراق میں آنا والا ساتواں مٹی کا طوفان ہے۔ دارالحکومت بغداد اورنجف سمیت مختلف شہرنارنجی اورپیلے گرد کے غبار اوربادلوں سے ڈھک گئے۔
عراق خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے کیونکہ پچھلے کچھ سالوں میں پہلے ہی ریکارڈ کم بارشیں اور زیادہ درجہ حرارت دیکھنے میں آیا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 5 ہزارسے زائد افراد کوسانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔مٹی کے طوفان سے عراق کے 18 میں سے 6 صوبوں میں معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔حکام نے لوگوں کو گھروں سے باہرنہ نکلنے کی ہدایت کی ہے