کیوبا کے ہوٹل میں دھماکا ،22 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

ہوانا: کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکہ،غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ  ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ہوا جس  سے 22 افراد ہلاک اور74 زخمی ہوگئے۔ دھماکا ممکنہ طورپر گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا۔دھماکے سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی اورقریبی رہائشی علاقے کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کا اثراتنا شدید تھا کہ لوگ زلزلہ سمجھ کرگھروں اورعمارتوں سے نکل آئے۔

دھماکے کے وقت ہوٹل میں کوئی سیاح یا غیرملکی موجود نہیں تھا کیونکہ ہوٹل کی تزئین و آرائش کی جارہی تھی۔
کیوبا کے صدرنے جائے حادثہ کے دورے پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ حادثہ ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close