واٹس ایپ نے ناگوار گروپ چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

میسنجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے آخر کار ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے صارفین ہمیشہ کے لیے ناپسندیدہ اور ناگوار چیٹس کو میوٹ کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین صرف ایک سال تک کے لیے کسی ایک بندے سے چیٹ یا گروپ چیٹ میوٹ کر سکتے تھے

اب گفتگو کو 365 دن تک بند کرنے کے آپشن کی جگہ ’ہمیشہ‘ کا آپشن ڈال دیا گیا ہے۔ اس کے پیچھے وجہ یہ دی گئی ہے کہ اگر آپ کسی کو ایک سال تک نہیں سننا چاہتے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ انہیں بالکل ہی نہیں سننا چاہتے ہوں گے۔

کسی بھی چیٹ کو میوٹ کرنے کے لیے صارفین کو اس چیٹ پر جا کر گروپ یا کانٹیکٹ کا نام دبانا ہوگا اور میوٹ کا بٹن دبا کر ’ہمیشہ‘ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ نیا فیچر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ واحد تبدیلی نہیں جو واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم  میں کر رہا ہے، فیس بک کی ملکیت میسنجنگ سروس اپنی فون کی ایپ میں دستیاب وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر کو اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن پر بھی لانے کی جانب بڑھ رہا ہے

اس کے علاوه ’ایکسپائر  ہونے والے میڈیا‘ کا فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین تصاویر بھیج سکیں گے جنہیں صرف ایک بار ہی دیکھا جا سکتا ہو، جیسے سنیپ چیٹ میں ہوتا ہے۔ یہ تصویر موصول کرنے والے صارف کے فون پر تب ہی نظر آئے گی جب وہ اس چیٹ میں موجود ہوں۔

جب وہ چیٹ چھوڑ کر جانے لگیں گے تو ایک سکرین پر میسج آئے گا: ’یہ میڈیا آپ کے چیٹ چھوڑنے کے بعد غائب ہو جائے گا۔‘

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ صارفین کو پیغامات میں غلط معلومات کے لیے سرچ بھی کرنے دے گا۔

یہ ایک ایسے فیچر سے جڑا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ بار بار فارورڈ کیے جانے والے میسیجز پر بھی نظر رکھے گا اور صارفین کے لیے ایک خاص بلیٹن جاری کرے جس میں انہیں اس پیغام میں کیے گے دعوں کے بارے میں محتاط ہونے پر زور دیا جائے گا

چیٹ میں ایک میگنیفائنگ گلاس جیسا بٹن ہوگا جس کے ذریعے صارفین ان مشکوک میسجز کے بارے میں خبریں یا معلومات کے دیگر ذرائعوں کو چیک کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close