سندھ حکومت کا اورنج لائن بی آر ٹی کو ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

سندھ حکومت نے کراچی والوں کے لیے اورنج لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کو ایک ماہ میں آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ آج صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں متعلقہ حکام نے ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بریفنگ دی۔

بتایا گیا کہ گرین لائن بی آر ٹی وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے جسے تین سال کے آپریشن کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ اورنج لائن بی آر ٹی سندھ حکومت کا منصوبہ ہے اور 20 بسوں کی خریداری کے لیے فنڈز ایس آئی ڈی سی ایل کو فراہم کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مسئلےکو ہنگامی بنیادوں پرحل کریں گے، ٹرانسپورٹ کےہرمنصوبےپرٹیگ لگے گا اور بی آر ٹی کا نام عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایات کےمطابق منصوبے کو مکمل کریں گے، 30 مئی تک سول اورالیکٹریکل کام مکمل کیا جائےگا

بی آر ٹی عبدالستار ایدھی لائن (اورنج لائن) کا افتتاح جون 2016 میں اس وقت کے وزیر اعلی قائم علی شاھ نے کیا تھا۔

Source : https://transport.sindh.gov.pk/orange-line

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close