اختر مینگل کی مریم نواز سے ملاقات، پی ڈی ایم اتحاد حکومت گرانے کا واحد حل قرار

نیوز ڈیسک

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم کو حکومت سے نجات کا واحد حل قرار دیا ہے

بی این پی سربراہ اختر مینگل نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورت حال، بے روزگاری اور مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تبادلہء خیال کیا اور  پی ڈی ایم کے تحت ہونے والے اب تک کے تمام جلسوں کو کامیاب قرار دیا

پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

مریم نواز اور اختر مینگل نے پشاور دھماکے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم ہی حکومت سے نجات کا واحد حل ہے

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اخترمینگل کا کہنا تھا کہ احساس محرومی میں کمی ہوتی نظر آتی توحکومت کا ساتھ نہ چھوڑتے، حکومت نے ہمارے 6 نکات پر عمل نہیں کیا تھا جب کہ ہم ایک ہی سمت میں جا رہے ہیں، ہم نے یوٹرن نہیں لیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close