کراچی میں سردیوں کا دورانیہ طویل ہونے کا امکان

نیوز ڈیسک

محکمہء موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال سردیوں کا موسم طویل ہوسکتا ہے

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے چار روز کے دوران رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے، اور رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں

محکمہء موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، موسمِ سرما کے حوالے سے آؤٹ لُک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا

واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئیں اور کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close