عورت کو گھورنے میں مغربی مرد پاکستانیوں پر بازی لے گئے, خصوصی رپورٹ

ویب ڈیسک

اکثر لوگ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ مغرب میں اگر عورت بغیر کپڑوں کے بھی سڑکوں پر آ جائے، تو اسے کوئی نہیں گھورتا لیکن ایک ماڈل الیکسز مورگن نے اس مفروضے کو حال ہی میں ایک معاشرتی تجربے کے ذریعے غلط ثابت کر دیا ہے۔ وہاں کے مرد بھی عورت کو ایسے ہی گھورتے ہیں جیسے پاکستان میں گھورا جاتا ہے

تفصیلات کے مطابق  ماڈل الیکسز مورگن نے اپنی جینز کی پچھلی جیب میں موبائل رکھا اور ریکارڈنگ شروع کر دی تاکہ وہ اس بات کا اندازہ لگا سکیں کہ برطانیہ کی عوام انہیں چلتے ہوئے دیکھ کر کیا ردعمل دیتے ہیں اور ردعمل دیکھ کر ترقی پذیر ممالک کے باشندے خاص طور پر حیران رہ جائیں گے جہاں پر یورپی ممالک کی مثالیں دی جاتی ہیں کہ وہاں پر خواتین جیسے مرضی گھر سے باہر پھریں انہیں کوئی نہیں گھورتا

یہ ماڈل موبائل پر ریکارڈنگ آن کر کے شاپنگ مال میں گئیں، پھر ایک بار میں گئیں اس دوران وہاں پر موجود تقریبا ہر آدمی نے انہیں گزر جانے کے بعد پیچھے سے گھور کر دیکھا اور کچھ لوگوں نے تو بہت ہی عجیب ردعمل بھی دیا۔

ان دنوں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس کے بعد برطانوی ماڈل الیکسز مورگن نے بھی یہ معاشرتی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تجربہ کرنے کا مقصد یہ تھا لوگ، خاص طور پر مرد حضرات انہیں کیسے گھور کر دیکھتے ہیں، جب وہ ان کے آگے سے گزرتی ہیں۔ میامی ٗ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے یہ تجربہ کرنے کے بعد جب موبائل فون نکالا اور ویڈیو دیکھی تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں تقریباً ہر مرد سے پیچھے سے گھور کر دیکھا ہے۔

کچھ مناظر میں تو یہ بھی دیکھا گیا کہ انہیں گھورنے کیلئے کچھ مردوں نے 180 کے اینگل پر اپنے سر کو موڑا۔ ایک آدمی تو تقریباً زمین پر گر گیا تاکہ وہ الیکسز کو زیادہ غور سے دیکھ سکے۔الیکسز نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر پوسٹ کیا تو یہ فوراً وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایڈیٹنگ کے دوران جن مردوں نے زیادہ حیران کن ردعمل دئیے تھے ان کی ویڈیو کو سلو موشن کر دیا گیا اور وہاں پر وائس اوور بھی کر دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close