پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن (پی آئی اے) نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایچ آر آفیسر کی جانب سے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے
نوٹی فکیشن کے مطابق پی آئی اے کے کپتانوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی ہوگی، کپتانوں کو 75 گھنٹے کے بجائے 50 گھنٹے گارنٹی الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی.
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہوگی، جب کہ سالانہ یکمشت چھٹیوں کی مد میں 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں کی جائے گی
نوٹی فکیشن کے مطابق چار وجوہات کے حامل پائلٹس بھی 50 گھنٹے فلائنگ الاؤنس اور مراعات سے استفادہ نہیں کرسکیں گے، وجوہات میں بغیر منظوری، غیر حاضری اور چھٹی کرنا بھی شامل ہیں
اس کے علاوہ روزمرہ کے امور کی انجام دہی سے معذرت کرنے والے پائلٹس جو کسی انتظامی کاروائی کے نتیجے میں معطل ہوئے ہوں، وہ پائلٹس جو کسی کوتاہی کی وجہ سے معطل ہوئے ہوں، جب کہ بغیر کسی وجہ کے تین ماہ تک فلائنگ اورز مکمل نہ کرنے والے پائلٹس بھی اس کیٹیگری میں شامل ہیں.