برطانوی حکومت نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ٹوڈ بوہیلی کی روسی امیر شخص رومن ابراموویچ سے چیلسی فٹ بال کلب کی 4.25 ارب پاونڈز میں (5.3 ارب ڈالر) کی خریداری کی منظوری دے دی ہے
واضح رہے کہ پریمیئر لیگ کلب کو مارچ کے اوائل میں اس وقت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جب روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے کچھ دن پہلے برطانیہ نے ابراموویچ پر پابندیاں عائد کی تھیں
یورپی یونین کی پابندیوں کا نشانہ بننے والے اس روسی ارب پتی کو برطانیہ کی حکومت نے صدر ولادی میر پیوٹن کے قریبی حلقے کا حصہ قرار دیا تھا
چیلسی ایک سخت سرکاری لائسنس کی شرائط کے تحت کام کر رہی ہے، جو 31 مئی کو ختم ہو رہا ہے، یعنی وہ موجودہ کھلاڑیوں کے لیے معاہدوں کی تجدید کرنے میں ناکام رہے ہیں اور انہیں منتقلی کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے
لندن کلب کی فروخت سے ابراموویچ کے منافع کے امکانات پر خدشات کی وجہ سے ٹیک اوور کی تکمیل ایک طویل عمل رہا ہے
لیکن پریمیئر لیگ نے منگل کی شام کو اس فروخت کی اجازت دی اور گھنٹوں بعد وزرا نے کہا کہ وہ چیلسی کی فروخت کی اجازت دے دیں گے
برطانوی وزیر ثقافت نادین ڈوریز نے، جو کھیلوں کے شعبے کو بھی دیکھتے ہیں، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یوکرین پر خونریز حملے کے پیش نظر ہم نے پیوٹن سے وابستہ افراد پر پابندیاں عائد کیں. کلب کا طویل مدتی مستقبل صرف ایک نئے مالک کے تحت محفوظ کیا جا سکتا ہے“
انہوں نے لکھا ”ہم مطمئن ہیں کہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے رومن ابراموویچ یا دیگر منظور شدہ افراد کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا“
واضح رہے کہ بیس بال کے لاس اینجلس ڈوجرز کے شریک مالک بوہیلی کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے اس ماہ کے اوائل میں کلب خریدنے کے ریکارڈ معاہدے پر اتفاق کیا تھا
ایک مرحلے پر یہ خدشات حقیقت لگ رہے تھے کہ یہ معاہدہ نہیں ہو پائے گا کہ اس سے ہونے والی آمدن اچھے مقاصد تک نہیں پہنچے گی جیسا کہ سبکدوش ہونے والے مالک ابراموویچ نے وعدہ کیا تھا
2003ع میں چیلسی خریدنے والے روسی نے اس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نے فروخت مکمل ہونے پر کلب کو اپنا ڈیڑھ ارب پاؤنڈ قرض واپس کرنے کا مطالبہ کیا تھا
حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ مطمئن ہے کہ فروخت کی ’آمدن‘ سے ابراموویچ یا کسی اور پابندی کے شکار فرد کو فائدہ نہیں ہوگا
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اب ہم اس بات کو یقینی بنانے کا عمل شروع کریں گے کہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کو یوکرین میں انسانی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے اور جنگ کے متاثرین کی مدد کی جائے
اعلان کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری میں سے ڈھائی ارب ارب پاؤنڈ یوکرین میں جنگ کے متاثرین کے فائدے کے لیے ایک خیراتی فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے جانے والے برطانیہ کے منجمد بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائے جائیں گے
جبکہ نئے مالکان ’کلب کے فائدے کے لیے‘ مزید سرمایہ کاری میں 1.75 ارب پاؤنڈز کا وعدہ کریں گے
چیلسی کے سابق چیف ایگزیکٹو پیٹر کینیون کا کہنا ہے کہ اس کہانی کا اختتام کلب سے منسلک ہر شخص کے لیے ’مکمل سکون‘ کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بہت مختصر ٹرانسفر ونڈو ہے اور اس سے پہلے بھی منصوبے بنائے جا چکے ہوں گے
پیٹر کینیون کا کہنا تھا ”انہوں نے پہلے ہی کچھ کھلاڑیوں کو دوبارہ معاہدہ نہ کر سکنے کی وجہ سے کھو دیا ہے، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک کو یعنی اسکواڈ اور انتظامیہ کو راحت ملے گی کہ وہ اس کام کو حاصل کر سکتے ہیں، جسے کرنے کے لیے وہ بطور ملازم رکھے گئے ہیں۔“
گذشتہ سیزن میں چیمپئنز لیگ جیتنے والی ٹیم پریمیئر لیگ میں تیسرے نمبر پر رہی، جو چیمپئن مانچسٹر سٹی سے 19 پوائنٹس پیچھے ہے اور ایف اے کپ اور لیگ کپ کے فائنل میں لیورپول نے اسے شکست دی تھی
ابراموویچ کی جانب سے 2003 میں صرف 140 ملین پاؤنڈز میں خریدنے کے بعد چیلسی کی کایا پلٹ گئی اور ان کے انیس سالہ دور میں انیس بڑی ٹرافیاں جیتی تھیں جن میں پانچ پریمیئر لیگ ٹائٹل اور دو چیمپئنز لیگ کی فتوحات شامل تھیں
کھلاڑیوں پر بھاری سرمایہ کاری کی بدولت انہوں نے گذشتہ نو سال سے ہر سیزن میں ایم ایل بی (میجر لیگ بیس بال) پلے آف میں جگہ بنائی ہے اور 2020ع میں بتیس سال تک اپنی پہلی ورلڈ سیریز جیتی ہے.