کراچی میں کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر سیکڑوں شہری گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے ویکسین کارڈ چیکنگ کے دوران کارڈ نہ ہونے پر پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے

اطلاعات کے مطابق پولیس نے شہر بھر میں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کارڈ نہ ہونے پر لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ جس کے پاس ویکسین کارڈ نہیں ہے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے

تھانوں کے باہر گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے رشتے داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ جس کے پاس ویکسین کارڈ نا ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

ذرائع کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں کارڈ چیکنگ کے بہانے پر پولیس کی چاندی ہوگئی ہے مقدمات قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف افراد کو پکڑ کر مبینہ طور پر رشوت لے کر بھی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں.

تعلیم و صحت مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close