جاپانی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ، کون سی موٹر سائیکل اب کتنے کی ملے گی ۔۔ ؟

ویب ڈیسک

میڈیا رپورت کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس یم سی ایل) نے 5 سے 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا جس کا اطلاق یکم جون سے ہوگیا ہے

جاپانی موٹر سائیکلز بنانے والوں نے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں ساڑھے 23 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا

یوں جی ڈی 110 ایس کی نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے، جی ایس 150 کی 2 لاکھ 32 ہزار روپے، جی ایس 150 ایس ای کی 2 لاکھ 49 ہزار روپے اور جی آر 150 کی نئی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے

اسی طرح یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 21 ہزار روپے سے 23 ہزار 500 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 3 جون سے ہوگا۔

اضافے کے بعد وائے بی 125 زی 2 لاکھ 31 ہزار 500، وائے بی آر زیڈ ڈی ایکس 2 لاکھ 48 ہزار 500، وائے بی آر 125 2 لاکھ 55 ہزار، وائے بی آر جی (سرخ/سیاہ) 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے اور وائے بی آر 125 جی (گہری سرمئی) 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ہوگئی

کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن (کے ایم ڈی اے) نے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ موٹر سائیکل رجسٹریشن ونگ نے نمبر پلیٹ کے نرخ میں اضافہ کر کے 950 سے 1450 روپے کردیے ہیں جو کہ موٹر سائیکل خریداروں کو برداشت کرنا پڑے گا، اور نمبر پلیٹ کے اجرا کا ذمہ داری ڈپارٹمنٹ کی ہو گی۔

اس سے قبل اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے قیمت میں 9 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد کچھ چینی بائیک اسمبلرز نے 3 سے 10 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close