ملکہ الزبتھ سے جُڑے چند حقائق، جن کے بارے میں کم ہی لوگوں کو پتہ ہے

ملکہ الزبتھ دوم اپنی چھیانویں سالگرہ منا رہی ہیں

تخت برطانیہ پر طویل ترین راج کرنے والی ملکہ کے بارے میں چند ’خفیہ‘ حقائق ایسے ہیں، جن کے بارے میں کم ہی لوگ واقف ہیں

یہ جانتے ہوئے کہ شاہی خاندان رازداری کے بارے میں کتنا حساس ہے، بہت سے برطانوی شہری بھی ملکہ الزبتھ کے بارے کچھ باتین جان کر شاید حیران رہ جائیں

ویسے بھی ملکہ عالیہ شاذ و نادر ہی انٹرویوز دیتی ہیں اس لیے عوام کو ان کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلومات مل پاتی ہیں سوائے اس بات کے کہ انہیں کورگیس نسل کے کتے پسند ہیں اور یہ کہ انہیں اپنی ہیٹس کلیکشن پر فخر ہے

ملکہ کی حیرت انگیز تعلیمی تاریخ سے لے کر اس حقیقت تک کہ ان کے کردار کو کتنی بار اسکرین پر پیش کیا گیا ہے، الزبتھ دوم کے بارے میں چند دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں

ملکہ کے کردار کو سو سے زیادہ فملوں اور ٹی وی ڈراموں میں پیش کیا گیا

بین الاقوامی پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی کے مطابق اداکاراؤں نے ملکہ برطانیہ کے کردار کو تقریباً ایک سو بار مختلف فلموں اور ڈراموں میں پیش کیا ہے، جن میں کلیئر فوئے بھی شامل ہیں، جنہوں نے نیٹ فلکس شو ’دا کراؤن ایںڈ ہیلین مائرین‘ میں ملکہ کا روپ دھارا تھا اور ’دا کوئین‘ فلم میں ملکہ کے کردار کے لیے ہی انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا

ملکہ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے

ہر انسان کو بین الاقوامی سفر کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملکہ کے لیے ایسا نہیں ہے۔ وہ دنیا بھر میں سفر کے لیے انہیں میرون رنگ کے برطانوی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے

شاہی خاندان کی ویب سائٹ کے مطابق ’برطانوی پاسپورٹ ملکہ عالیہ کے نام پر جاری کیے جاتے ہیں اس لیے انہیں خود اس کی ضرورت نہیں ہے‘

تاہم شاہی خاندان کے تمام افراد بشمول ولی عہد ’پرنس آف ویلز‘ اور ’ڈیوک آف کیمبرج‘ کے پاس پاسپورٹ ہوتے ہیں

سال میں دو مرتبہ سالگرہ

ویسے تو ملکہ 21 اپریل 1926ع میں پیدا ہوئی تھیں لیکن سرکاری طور پر ان کی سالگرہ جون میں سالانہ ’ٹروپنگ دا کلر‘ پریڈ کے ذریعے منائی جاتی ہے۔ اس روایتی جشن کا انعقاد 1748ع سے کیا جا رہا ہے

14 برطانوی وزائے اعظم سے حلف

ملکہ الزبتھ دوم اپنی زندگی میں ونسٹن چرچل سے بورس جانسن تک چودہ برطانوی وزائے اعظم سے حلف لے چکی ہی۔

آرسنل فٹبال کلب کی مداح

ملکہ الزبتھ شمالی لندن کے فٹبال کلب آرسنل کی مداح نکلی ہیں، جس کا انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ آرسنل کے پرجوش مداح جیریمی کاربین نے 2016ع میں درالعوام میں ایک تقریر کے دوران کیا تھا

لیبر پارٹی کے رہنما نے کہا تھا ’جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ملکہ سیاست سے بالاتر ہیں۔ وہ فٹبال سے بھی بالاتر ہو سکتی ہیں لیکن ان کے قریب رہنے والے بہت سے مقامی افراد یہ راز جانتے ہیں کہ ملکہ دراصل خفیہ طور پر ایک گونر (آرسنل کی پرجوش مداح) ہیں‘

سابق مڈفیلڈر سیسک فیبریگاس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2007ع میں بکنگھم پیلس میں ایک استقبالیہ کے دوران ملکہ نے انہیں بتایا کہ وہ آرسنل کی مداح ہیں

روانی سے فرانسیسی بولنا

ملکہ تاریخ میں سب سے زیادہ سفر کرنے والے برطانوی شاہی افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں نے سرکاری دوروں کے دوران مختلف زبانوں پر عبور ہونے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی بار فرانسیسی زبان میں تقایر کی ہیں

ہر سال بکنگھم پیلس میں 50 ہزار افراد کی میزبانی

بڑھتے ہوئے سوشل کیلنڈر کے باعث ملکہ حقیقی معنوں میں بہترین میزبان ہیں، جو مختلف لنچ، ڈنر، ضیافتوں اور گارڈن پارٹیز میں ہزاروں لوگوں کو محل میں خوش آمدید کہتی ہیں

کووڈ سے پہلے کے دور میں ملکہ بکنگھم پیلس میں ہر سال پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں کی میزبانی کرتی تھیں

شادی کو 70 سال سے زیادہ عرصہ

2017ع میں ملکہ اور آنجہانی شہزادہ فلپ نے اپنی شادی کی 70ویں سالگرہ منائی تھی۔
انہوں نے 20 نومبر 1946ع کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں شادی کی تھی اور ونڈسر کیسل میں ایک نجی پارٹی میں پلاٹینم سالگرہ کا جشن منایا تھا

اپریل 2021 میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کے وقت شاہی جوڑے کی شادی کو 73 سال بیت چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close