ملک ریاض کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک, خاتون اول نے ہیرے کی انگوٹھی مانگی، ملک ریاض کی تردید

ّویب ڈیسک

معروف ریل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کو مبینہ طور پر ہیرے کے تحفے سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی

لیک ہونے والی آڈیو میں ملک ریاض اور ان کی بیٹی عنبر مبینہ طور پر فرح خان سے ہونے والی بات چیت اور فرمائشوں سے متعلق تفصیلات کا ذکر کررہے ہیں ، آڈیو ٹیپ میں عنبر کو اپنے والد کے ساتھ کسی کام کے عوض ہیرے کی انگوٹھی کا ذکر کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے

تفصیلات کے مطابق نئی لیک ہونے والی آڈیو میں ملک ریاض اور ان کی بیٹی عنبر مبینہ طور پر فرح خان سے ہونے والی بات چیت اور فرمائشوں سے متعلق تفصیلات کا ذکر کررہے ہیں ، آڈیو ٹیپ میں عنبر کو اپنے والد کے ساتھ کسی کام کے عوض ہیرے کی انگوٹھی کا ذکر کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے

سامنے آنے والی اس آڈیو میں عنبر اپنے والد  ملک ریاض  سے کہہ رہی ہیں کہ اس (فرح گوگی) کا فون آیا تھا اور وہ کہہ رہی ہے کہ انگوٹھی منگوالیں تو میں نے منگوالی ہے کیوں کہ اس نے کہا تھا ہفتے کو میری ملاقات ہے اس سے پہلے انتظام کرلیں

آڈیو ٹیپ میں ملک ریاض کو ان کی بیٹی نے کہا کہ اس نے کہا کہ خان صاحب کا فون آیا تھا ، صبح آپ کی سائیٹ کے تالے کھل جائیں گے، جو رپورٹ جمع کرائی ہے ، خان صاحب نے کہا ہے میری گارنٹی ہے ختم کرادوں گا اور لیٹر بھی کل آپ کو مل جائے گا

آڈیو لیک میں عنبر کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میں نے اس (فرح گوگی) پر پوری چڑھائی کی ہے، میں نے کہا ہے کہ فرح دیکھو ایک کام نہیں ہوا ، عمران خان صاحب نے بھی 4 دن لے لیے ہیں ، ابھی تک لیٹر نہیں آیا تالے بھی لگے ہیں ، عدالت میں رپورٹ بھی جمع ہوگئی ہے ہمارا کیا بنے گا۔ جس پر فرح گوگی نے کہا کہ تم فکر مند نہ ہو اور اس کے بعد مجھے خود فون آیا کہ بی بی کہہ رہی ہیں کہ کل لازمی لیٹر مل جائے گا۔

آڈیو ٹیپ میں ایک اور کال بھی شامل ہے جس میں ملک ریاض کو ان کی بیٹی کہتی ہیں کہ اس کا فون آیا تھا کہ بی بی معذرت کررہی ہیں، جس پر میں نے کہا کہ کوئی بات نہیں بس ٹائم لے لیں ، اس (فرح گوگی) نے کہا ہے کہ جو چیز تم نے بھیجی ہے وہ مجھے اچھی نہیں لگی ، وہ خاتون اول ہیں ان کے پاس یہ تو عام چیز ہے، وہ کہتی ہے کہ یہ واپس لے لو

جبکہ اس معاملے میں ملک ریاض کی تردیدی بیان بھی آگیا ہے ان کہنا ہے

کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب آڈیو جدید ٹیکنالوجی ڈیپ فیک کی پیداوار ہے، ڈیپ فیک کے ہوتے ہوئے آڈیو بنانا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کسی سیاسی جماعت کی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہتا، یہ حقیقت ہے کہ سیاسی فائدے کے لیے میری آواز کا غلط استعمال کیا گیا، مجھ پر پے در پے حملے کیے جاتے رہے اور اب میرا خاندان بھی اس کی زد میں آگیا ہے‘

ملک ریاض نے واضح کیا کہ ’میں اس معاملے کے خلاف قانون چارہ جوئی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس سازش کے پیچھے موجود لوگوں کا سراغ لگانے کے لیے ہر قانونی فورم سے رجوع کروں گا تاکہ جو بھی اس میں ملوث ہو اُسے کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ملک ریاض اور اُن کی صاحبزادی کے نام سے منسوب کر کے ایک آڈیو وائرل کی جارہی تھی، جس میں بشری بی بی، امبر فرح اور قیمتی تحفہ دینے کا تذکرہ بھی تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close