رواں سال مون سون سیزن کیسا رہے گا؟

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں مون سون سیزن میں غیرمعمولی بارشیں متوقع ہیں

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا

رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کی شروعات ہوگی۔ اس بار پنجاب اور سندھ میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں کے امکانات ہیں

ملک کے دیگر علاقوں بھی میں معمول سے قدرے زیادہ مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مون سون کے سیزن میں یکم جولائی سے اگست کے وسط تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ آگست سے وسط سے ستمبر کے آخر تک بارشیں قدرے کم ہونگی

مزید بتایا گیا کہ تیز بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور میدانی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سندھ، پنجاب ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں نشیبی علاقوں میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے

بارشوں کے باعث زرعی شعبے کے لیے پانی کی وافر دستیابی اور پاور سیکٹر کے لیے بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے

یہ بھی بتایا گیا کہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں، جبکہ ملک کے بیشتر حصے میں جون میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتا ہے

یہ بتایا گیا ہے کہ زائد درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر موجود برف پگھلنے کا عمل تیز ہوسکتا ہے اور برف پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close