بھارت: ایک اننگز میں نو کرکٹرز کی نصف سنچریاں

ویب ڈیسک

رنجی ٹرافی کے دوران بھارت کی ایک کرکٹ ٹیم کے نو کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنا کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 129 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بنگال کی ٹیم نے جھارکھنڈ کے خلاف بدھ کو بنگلور میں کھیلے گئے کواٹر فائنل میچ میں سات وکٹوں پر 773 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

پہلی اننگز میں بنگال کے دو بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں جب کہ سات دیگر کھلاڑیوں نے بھی بولرز کی دھلائی کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنا ڈالیں۔ سُدیپ گھرامی 186 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے

اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک آسٹریلین کلب کے پاس تھا جس نے 1893 میں انگلینڈ کے شہر پورٹس ماؤتھ میں آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کی مشترکہ ٹیم کے خلاف 843 رنز کی اننگز میں بنایا تھا۔ اس اننگز میں آٹھ نصف سنچریاں بنائی گئی تھیں

بنگال کی جانب سے 73 رنز بنانے والے بلے باز منوج تیواری نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا: ’کیا ٹیم ہے! کیا کوشش ہے! اس کا حصہ بننے پر فخر ہے‘

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگال ٹیم کے اس کارنامے کو ’فرسٹ کلاس کرکٹ میں سنگ میل‘ قرار دیا

واضح رہے کہ رنجی ٹرافی کا نام مہاراجہ رنجیت سنگھ جی کے نام پر رکھا گیا ہے جو ایک ہندوستانی شہزادے تھے، جنہوں نے 1890 کی دہائی میں انگلینڈ کے لیے کھیلا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close