ایک پانچ سالہ کمسن برطانوی بچی نے اپنی پہلی کتاب شائع کرائی ہے اور ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے
بیلا جے ڈارک نے ’دی لاسٹ کیٹ‘ (گمشدہ بلی) کے نام سے ایک چھوٹی سی باتصویر کتاب لکھی ہے۔ اس کی تحریر اور تصویر کا سارا کام انہوں نے خود کیا ہے
بیلا نے یہ کتاب اس وقت لکھی، جب بیلا کی عمر 5 برس 211 دن تھی
اب تک اس کتاب کی ایک ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔ لیکن اس سے بڑھ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بیلا کو سب سے کم عمر (خاتون) مصنف کا اعزاز دیا ہے، جس نے اپنی کتاب کامیابی سے شائع کرائی ہے
تاہم گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی دوسری شرط کتاب کے کم از کم ایک ہزار نسخے فروخت کرنے کی تھیں، جو نہایت کامیابی سے پوری ہو چکی ہے
بیلا کی والدہ چیلسی سائم نے بتایا کہ انہوں نے بچی کو کتاب لکھنے میں مدد دی ہے اور اسے جنجر فائر کمپنی نے شائع کیا ہے
اس اہم موقع پر ان کی والدہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے
پانچ سالہ بیلا کی لکھی اس کہانی میں ایک بلی باہر جاتی ہے اور گم ہوجاتی ہے اور آخر میں یہ سبق ملتا ہے کہ کسی بھی طرح امی کے بغیر باہر جانا درست نہیں ہوتا
تاہم اس کی ساری تصاویر خود پانچ سالہ بیلا نے بنائی ہیں اور کہا ہے کہ وہ مزید کتابیں اور کہانیاں لکھیں گی
بیلا چاہتی ہیں کہ لاسٹ کیٹ ٹو کی کہانی بھی لکھی جائے
یاد رہے کہ اس سے قبل مردوں میں سری لنکن بچے تھانووانہ ساراسنگھے نے چار سال اور 256 دن کی عمر میں اپنی پہلی کتاب شائع کرائی تھی۔