ملیے بینائی سے محروم دس سالہ کرکٹ کمنٹیٹر سے۔۔

ویب ڈیسک

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور کے دس سالہ مصعب یوسف وانی بینائی سے محروم ہیں، لیکن اپنے چچا کی مدد سے مقامی کرکٹ میچوں کی کمنڑی کرتے ہیں

مصعب وانی کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ بصارت سے محروم لوگ بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں

مصعب کہتے ہیں ”ہم دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ نابینا افراد میں بھی صلاحیت ہے۔ ہم آنکھوں سے نہیں ذہن سے پڑھتے ہیں“

بلند حوصلے کے مالک مصعب کا کہنا ہے ”میں بین الاقوامی کمنٹیٹر بننا چاہتا ہوں۔ مجھے لگ رہا ہے کہ یہ مشکل ہے لیکن مجھے یہ بھی لگ رہا ہے کہ اگر میں محنت کروں تو ضرور کامیاب ہوں گا“

انہوں نے بتایا ”مجھے یہ شوق تب پیدا ہوا جب میں نے آکاش چوپڑا، عرفان پٹھان، مائیکل وان، رمیز راجہ اور سنجے بھانگر کو کمنٹری کرتے ہوئے سنا“

انہوں نے برملا کہا: ’میں تب تک نہیں بیٹھوں گا جب تک میں ان کمنٹیٹرز سے مل نہ لوں۔‘

اپنے پسندیدہ کمنٹیٹرز کے متعلق جوش و جذبے سے بات کرتے ہوئے مصعب نے کہا: ’میرے دل میں یہ کمنٹیٹرز ہیں۔ میری کوشش رہے گی کہ میں ان سے سیکھوں اور جس طریقے سے ان میں صلاحیت ہے، ویسی ہی صلاحیت مجھ میں بھی آ جائے۔‘

مصعب کے چچا غلام نبی اس شوق میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور کمنٹری کے دوران میدان کے حالات سے آگاہ رکھتے ہیں

وہ اپنے چچا کی جانب سے بیان کردہ میدان کے حالات کو کمنٹری کی شکل دیتے ہیں تو سننے والوں کو بالکل اندازہ نہیں ہوتا کہ کمنٹیٹر بینائی سے محروم دس سالہ بچہ ہے

کرکٹ میں مصعب کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں اسٹیو، بابر اعظم، وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی شامل ہیں

مصعب کہتے ہیں ”مجھے بلائنڈ کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت ہم پر توجہ نہیں دے رہی۔ بیٹنگ میری اچھی نہیں لیکن فاسٹ بولنگ کی کوشش کر رہا ہوں.“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close