سورج پر لگا داغ بڑھنے لگا۔۔۔ کیا خطرے کی کوئی علامت ہے؟

ویب ڈیسک

سورج کی سطح پر زمین کی سمت میں ایک بہت بڑا داغ نمودار ہونے کے بعد سے مسلسل بڑھ رہا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال خطرے والی کوئی بات نہیں ہے

واضح رہے کہ کئی خبروں میں اس بڑھتے ہوئے داغ کے متعلق بتایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس سے خوفزدہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں، کیونکہ اس کا سائز ڈرامائی انداز میں چوبیس گھنٹوں کے اندر دوگنا ہو گیا اور اس کی وجہ سے شدید تابکاری کا اخراج ہو سکتا ہے

لیکن شمسی موسم میں فی الحال کوئی تبدیلی نوٹ نہیں کی گئی۔ امریکی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے ماہرین کے مطابق سورج سے کوئی بڑا شعلہ نکلنے کا امکان نہیں اور نہ ہی حالیہ دنوں میں ایسا نظر آیا ہے

درحقیقت، اس ادارے کے ’خلائی موسمی حالات‘ کی اپ ڈیٹ میں کسی بھی قسم کی قابل ذکر سرگرمی نظر نہیں آئی۔ یہ اپ ڈیٹس ممکنہ ریڈیو بلیک آؤٹ، شمسی تابکاری کے طوفانوں اور جغرافیائی مقناطیسی طوفانوں کا پتہ دیتی ہیں۔ اور ابھی تک ایسے کسی بھی قسم کے طرز عمل کا مشاہدہ نہیں کیا، جس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہوں

ممکنہ شمسی موسم کے بارے میں تشویش نسبتاً زیادہ ہے کیونکہ سورج اپنے مدار کے خاص طور پر فعال حصے میں ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے برسوں میں متحرک خلائی موسم دیکھنے کو ملے گا جو ہمارے الیکٹرانک آلات اور مواصلات کی ٹیکنالوجی کو متاثر کرسکتا ہے

تاہم کچھ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ ہم اس طرح کے واقعے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہیں اور دنیا کو چاہیے کہ وہ ایسے کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کرے

اس پریشانی کی وجہ سے سورج پر معمول سے زیادہ توجہ مرکوز ہوگئی ہے، بالخصوص سورج پر داغ جیسی چیزوں پر

اس کا مطلب یہ تھا کہ نیا بننے والا دھبہ جس کا نمبر اے آر 3038 ہے اس وقت خصوصی تشویش کا باعث بنا، جب یہ دیکھا گیا کہ اس کا رخ زمین کی طرف ہے اور یہ مسلسل بڑا ہو رہا ہے

اس کے نتیجے میں زمین پر ’براہ راست اثرات‘ کا امکان، ایک ’بڑے شمسی طوفان‘ جیسے خطرات کی کئی تنبیہات سامنے آئی ہیں

لیکن سورج کی سطح پر سامنے آنے والے دھبے زمین کو کسی بھی طرح سے متاثر کرنے والی تابکاری پھیلائے بغیر بھی ختم ہو سکتے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ نیا داغ ہمارے سیارے کے لیے کسی بھی قسم کا خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close