تعلیم کے وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس پانچ نومبر کو ہوگی ، جس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ متوقع ہے
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزراءِ تعلیم کانفرنس پانچ نومبرکو ویڈیو لنک پر ہوگی ، وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کانفرنس کی صدارت کریں گے
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپریل سے اگست تک تعلیمی سال پرگفتگو ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات سےمتعلق فیصلہ متوقع ہے۔
گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کرونا صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، حالات قابو میں ہیں، پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے.