رمضان میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی. گورنر سندھ کا مضحکہ خیز دعویٰ

نیوز ڈیسک

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں رمضان کے مہینے کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بن قاسم میں قائم کے الیکٹرک کے پاور کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا

ترجمان کے مطابق اس موقع پر کے الیکٹرک کے سی ای او سمیت دیگر حکام بھی اْن کے ہمراہ موجود تھے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کے الیکٹرک انتظامہ کے ہمراہ بن قاسم پاور سٹیشن 3 پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

عمران اسماعیل کو بریفنگ دی گئی کہ بن قاسم پاور اسٹیشن تھری کے پہلے 450 میگا واٹ یونٹ پر 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے

اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ سال کے الیکٹرک نے رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس کو رواں سال پورا کیا ، اسی لیے رمضان میں لوڈشیدڈنگ نہیں کی جارہی‘

بات یہیں تک محدود نہیں رہی بلکہ عمران اسماعیل نے  باقاعدہ شکوہ بھی کیا کہ رمضان میں کراچی کو بجلی کی بہترین فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے مگر اس کا کہیں ذکر نہیں ہوتا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close