جاپان میں گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک

جاپان میں جاری شدید ہیٹ ویو نے ملک میں شدید گرمی کا 147 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کے روز دن ایک بجے درجہ حرارت 35.1 ڈگری سیلسیئس تک پہنچا جبکہ بدھ کے روز 37 ڈگری سیلسیئس متوقع ہے

1875ع میں جب سے موسم کا ریکارڈ کیا جانا شروع کیا گیا ہے، یہ سب سے گرم ترین موسمِ گرما ہے

مقامی رپورٹس میں جاپانی محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ٹوکیو میں اتوار تک پارے کا 34 ڈگری سیلسیئس سے نیچے اترنا متوقع نہیں ہے

ادارے کی جانب سے دارالحکومت میں جمعرات کو 36 ڈگری اور جمعے کو 35 ڈگری سیلسیئس کی پیش گوئی کی گئی ہے

شدید درجہ حرارت میں بجلی کی فراہمی میں دباؤ میں اضافہ ہوا ہے اور حکام اس بات پر فکر مند ہیں کہ ان کو ممکنہ طور بجلی کاٹنی پڑ سکتی ہے

جاپان کی حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کم بجلی استعمال کریں

کابینہ کے ڈپٹی چیف سیکریٹری یوشی ہِیکو اِسوزکی نے ایک معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت نے لوگوں سے شام کے ابتدائی اوقات میں جس وقت ذخائر کم ہوتے جاتے ہیں، بجلی کم استعمال کرنے کا کہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close