کووڈ-19، جب تک ممکن ہوا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے، شفقت محمود

نیوز ڈیسک

تعليم کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہو گا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے

وہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارت صحت کی جانب سے ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس جمعرات کو ہوگی، جس میں کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ابھی ایسے حالات نہیں ہیں کہ تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے، صحت کے حساب سے جب تک ممکن ہو گا تعلیمی ادارے چلتے رہیں گے

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وبا میں معیشت کو بھی ساتھ ساتھ لے کر چلنا ہے، کورونا کی صورت حال پر دنیا میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دی جاتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close