سندھ: کورونا وبا، تعلیمی اداروں اور امتحانات کے بارے میں اہم فیصلے

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک بار پھرشادی ہالوں، تعلیمی اداروں سمیت انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند کردی گئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایک بار پھرکورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے پیش نظر بڑے فیصلے کیے گئے

اجلاس میں پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔  شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ دونوں بند کردی گئیں، صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ کریانا، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی تاہم شاپنگ مالز، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے

اجلاس میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں پچاس فیصد اسٹاف حاضر ہوگا۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عمل درآمد کرایا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close