آج بارش، عید کے دوران بھی بادل برسیں گے۔۔۔

ویب ڈیسک

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش کے موجودہ سلسلے کا رخ ابھی سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرف ہے اور ان علاقوں میں آئندہ چند روز میں ہلکی اور تیز بارشوں کا امکان ہے

پیر کو محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ’گذشتہ دو دنوں میں خیبر پختونخواہ اور کشمیر سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی ہے‘

انہوں نے مزید بتایا کہ چھ جولائی کے بعد بارش کا موجودہ سلسلہ وسطی اور شمالی پنجاب میں بھی داخل ہوجائے گا اور ملک بھر میں بارشیں عید کے دوران 12 اور 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے

اس سے قبل گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مون سون کے نئے سلسلے کا مرکز پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے جنوب مغرب میں بحیرہ عرب میں موجود ہے

آج شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ، سپر ہائی وے، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، احسن آباد، سعدی ٹاون، سرجانی ٹاون، تیسر ٹاون اور یوسف گوٹھ، ملیر، قائد آباد، نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی

اس سے قبل، رات گئے نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔ بارش کی پہلی بوند گرتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

شہر کے دیگر علاقوں گلشن اقبال، ملیر، شارع فیصل، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ رات گئے ان علاقوں میں بارش یا بوندا باندی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close