افغانستان: ملا عمر کی زمین میں چھپائی گئی گاڑی نکال لی گئی

ویب ڈیسک

افغان طالبان کے بانی رہنما ملا محمد عمر کی زیر استعمال گاڑی، جسے چھپانے کے غرض سے مٹی میں دبادیا گیا تھا، کو نکال لیا گیا ہے

افغانستان میں طالبان حکومت سے منسلک ایک عہدیدار محمد جلال نے منگل کو ایک ٹویٹ میں چار تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ یہ گاڑی ان کے بانی رہنما ملا عمر کے زیر استعمال رہی ہے

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’ٹویوٹا ویگن جو امارات اسلامیہ افغانستان کے بانی مرحوم ملا محمد مجاہد کی تھی اسے (زمین) کھود کر نکال لیا گیا ہے اور اسے صاف کیا جائے گا‘

محمد جلال نے مزید لکھا کہ ’یہ ٹویوٹا ویگن مرحوم امیر امریکی حملے کی شروعات کے دوران قندہار سے زابل کے سفر کے لیے استعمال کیا کرتے تھے‘

تاہم محمد جلال کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ویگن افغانستان میں کس مقام پر اور کب زمین میں کھدائی کرکے چھپائی گئی تھی۔ لیکن ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں پانچ افراد کو کھدائی کا سامان ہاتھ میں لیے گاڑی کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے

واضح رہے جولائی 2015ع میں افغان طالبان کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ ملا عمر دو سال پہلے افغانستان میں وفات پا چکے ہیں اور ان کی جگہ ملا اختر منصور کو افغان طالبان کا نیا سربراہ بنادیا گیا ہے

تاہم ملا اختر منصور مئی 2016ع میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے اور ان کی جگہ طالبان کے موجودہ امیر ہبت اللہ اخندزادہ کو افغان طالبان کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close