سعودی عرب نے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

نیوز ڈیسک

سعودی عرب نے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے منگل کو سعودی عرب میں ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق معاہدے میں سعودی عرب کی طرف سے قطر کے لیے فضائی، زمینی اور سمندری حدود کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﻣﯿﮟ ﺧﻠﯿﺠﯽ ﺗﻌﺎﻭﻥ ﺗﻨﻈﯿﻢ ‏( ﺟﯽ ﺳﯽ ﺳﯽ ‏) ﮐﮯ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﺍﺟﻼﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﻄﮯ ﮐﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﺟﻤﻊ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﻗﻄﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻃﻮﯾﻞ ﺗﻨﺎﺯﻉ ﮐﮯ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮦ ﺧﺎﺗﻤﮯ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﮨﺪﮦ ﻣﺘﻮﻗﻊ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﮐﺎ ﺧﯿﺮ ﻣﻘﺪﻡ ﮐﯿﺎ ﻋﺮﺏ ﻧﺸﺮﯾﺎﺗﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻗﻄﺮ ﮐﮯ ﺍﻣﯿﺮ ﺷﯿﺦ ﺗﻤﯿﻢ ﺑﻦ ﺣﻤﺪ ﺍﻟﺜﺎﻧﯽ ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺷﮩﺮ ﺍﻟﻌﻼ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺟﯽ ﺳﯽ ﺳﯽ ﮐﺎ ﺳﺮﺑﺮﺍﮨﯽ ﺍﺟﻼﺱ ﮨﻮﮔﺎ

خلیجی خبر رساں ادارے الجزیرہ نے کویتی وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح کے حوالے سے کہا ہے کہ کویتی فرماں رواں شیخ نواف کے تجویز کردہ ایک معاہدے کے بعد سعودی عرب نے پیر سے قطر کی تمام سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے

سعودی فرماں روا کی جانب سے امیر قطر شیخ حمد الثانی کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41ویں اجلاس کا دعوت نامہ بھی ارسال کیا گیا ہے، جس کے بعد قطری امیر اس اجلاس میں شرکت کریں گے

سعودیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے خلیجی ممالک کے سالانہ اجلاس میں’’علاقائی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے‘‘ خلیج کی تمام قیادت موجود ہوگی

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط کے لیے ریاض میں تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں  سعودی ولی عہد اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی شریک ہوں گے

یاد رہے کہ 2017ع کے وسط میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے، اس کے کے لیے زمینی، فضائی اور سمندری حدود بند کردی تھیں

تاہم دیگر ممالک کی جانب سے تعلقات کی بحالی پر کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا، تلیکن توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر بھی سعودی مؤقف کی تائید کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close