منیٰ میں پاکستان کیمپ میں حاجی کس حال میں ہیں؟

ویب ڈیسک

گزشتہ دنوں سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر پاکستانی حج کیمپ کی ایک وڈیو وائرل ہے، جس میں یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ اس بار حکومت کی طرف سے کیے گئے حج انتظامات انتہائی ناقص ہیں

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورے کیمپ میں رکھے ہوئے پانی کے کولر خالی پڑے ہیں۔ حتیٰ کہ کیمپ میں وضو کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے اور لوگ پانی کی بوتلیں بھر کر لا رہے ہیں اور وضو کر رہے ہیں۔ جبکہ کیمپ کے اندر لوگ گرمی سے بےحال ہیں

اس حوالے سے انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں معروف صحافی ہارون رشید لکھتے ہیں ”جوتے اتار کر پاکستانی حجاج سے ملنے خیمے میں چلا گیا۔ کوئی پندرہ منٹ کے بعد باہر نکل کر جوتا پہنا تو ایسے لگا جیسے گرم توے پر پاؤں آ گیا ہو۔ جوتا منیٰ کی شدید چلچلاتی دھوپ میں رہ گیا تھا۔ اس سے خشک سنگلاخ پہاڑوں میں گھری وادی منیٰ میں جولائی کی گرمی کی شدت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے“

دوپہر دو بجے حجاج کرام 43 سینٹی گریڈ میں اس دنیا کی سب سے بڑی عارضی خیمہ بستی میں موجود عبادات میں مصروف ہیں

رپورٹ کے مطابق پاکستان کیمپ میں گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہی ہے۔ اس کی وجہ وہاں لگے ایئرکولروں کا محض خشک ہوا پھینکا لگتا ہے۔ پانی کا نظام بظاہر خراب بتایا گیا جس کی وجہ سے ٹھنڈی ہوا کے بجائے وہ باہر کی گرم ہوا اندر لانے میں مصروف ہیں۔ ہمسایہ بنگلہ دیشی کیمپ میں یہی کولرز زبردست ہوا دے رہے ہیں

چند حجاج کو پاکستان سے لائی ہوئی اسپرے کی بوتلوں سے سروں اور باقی بدن پر پانی کا اسپرے کرکے اسے ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرتے پایا گیا۔ جگاڑ نے یہاں بھی کام کیا

انڈیپینڈنٹ میں شائع ہارون رشید کی رپورٹ کے مطابق حجاج کے جس خیمے میں گیا، مصر سے آئی مسمیاں گرمی کی شدت کم کرنے کی کوشش کے طور پر کھائی جا رہی تھیں۔ اجازت لے کر واپس نکلے تو دو بڑی عمر کے پاکستانی حجاج پاس آئے اور غصے میں ایئرکولروں کی شکایت کی اور بتایا کہ خواتین کو گرمی سے زیادہ مسئلہ ہے اور ایک دو تو بے ہوش بھی ہوئیں۔“

مکہ میں پاکستانی حکام سے اس مسئلہ پر ردعمل جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا ، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا

واضح رہے کہ پاکستان کے تقریبا 80 ہزار عازمین اس وقت مقیم ہیں

اپنے عازمین کی تو ’سب اچھے‘ کی خبر دینے والے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی نے سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکام نے عازمین کو سروس فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے

سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ عازمین کو مناسب سروس فراہم کرنے میں ناکامی پر کمپنی کے عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس مختصر بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کون سی تھی یا وہ کیا خدمات مہیا کر رہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close