آن لائن خریداری کے لیے جاپانی کمپنی نے جدید طریقہ متعارف کرادیا

ویب ڈیسک

کووڈ-19 کی عالمی وبا کے پیش نظر لوگوں میں آن لائن خریداری کے رجحان میں  کافی اضافہ ہوا ہے، ایک رپوٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے ایام میں آن لائن کاروبار کرنے والوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

اس حوالے سے جاپان میں ہوم ڈلیوری یا اشیاء کی گھروں پر ترسیل کی صنعت میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے بہتری لانے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، یہ اقدام، آن لائن خریداری کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں افرادی قوت کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے

ڈیجیٹل نقشے تیار کرنے والی کمپنی زین رِن نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جینس) سے لیس ایک نظام تیار کیا ہے، جو آرڈر کا سامان لے جانے والی کمپنیوں کے لیے ڈلیوری پلان تیار کرے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نظام ہر ٹرک کے لیے فوری طور پر سب سے بہتر راستے کی نشاندہی کرے گا، راستے کے تعین منزل کے پتے، ڈلیوری کے مقررہ وقت اور علاقے میں ٹریفک کی صورتحال کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

زین رِن کے مرکزی عہدیدار سَکائی شواِچی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے ہدف کا مقصد نقل و حمل کی صنعت کو مزید مؤثر بنانے اور اس پر پڑنے والے بوجھ کو ہموار طور پر تقسیم کرنے میں مدد دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close