ایمازون جنگلات کی کٹائی ریکارڈ بلندی کو چھو گئی، ڈیٹا

ویب ڈیسک

آفیشل ڈیٹا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برازیل میں ایمازون جنگلات کی کٹائی ریکارڈ بلندی کو چھو چکی ہے

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ اس سال جنوری سے جون کے درمیان برازیل میں موجود ایمازون جنگلات کا 3988 مربع کلومیٹر کا رقبہ صاف کر دیا گیا

گرین پِیس نامی ماحولیاتی ادارے کے مطابق بتائے گئے رقبے میں پانچ نیو یارک شہر سمائے جا سکتے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی کی یہ شرح برازیلی ایمازون میں کسی بھی سال کے شروع کے 6 ماہ میں سب سے زیادہ ہے

جنگلات کی کٹائی ایک ایسا عمل ہے جس میں مستقبل طور پر درختوں کو کاٹ دیا جاتا ہے جو عموماً فصلیں اُگانے اور مویشیوں کو چَرانے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ انسان کی غذا کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے

جنگلات کی حفاظت کے لیے کام کرنے والوں کے مطابق جنگلات کی کٹائی کے عمل میں درختوں اور پودوں کو کاٹا یا جلایا جاتا ہے، جس سے جنگلی حیات کے ماحول کو نقصان اور حیاتیاتی تنو کو ضرر پہنچتا ہے

جنگلات کی کٹائی کے متعلق یہ نیا ڈیٹا برازیل کے قومی ادارہ برائے خلائی تحقیق نے شائع کیا ہے

گرین پِیس نے ایک بیان میں جاری ہونے والے ڈیٹا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑا برساتی جنگل ایمازون، جو دنیا کے پھیپھڑوں کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جلد ہی تباہی کی در پر لے جایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close